Saturday, May 18, 2024

ہالی وڈ فلم ”پیسنجرز“ کا نیا ٹریلر ریلیز‘ دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی وڈ فلم ”پیسنجرز“ کا نیا ٹریلر ریلیز‘ دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی
November 8, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن فلموں کے شائقین کے لیے اچھی خبر۔ ہالی وڈ فلم ”پیسنجرز“ کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”پیسنجرز“ کی کہانی زمین سے ہزاروں میل دور خلا میں واقع انسانوں کی ایک ایسی کالونی پرمبنی ہے جہاں کا سفر کرتے ہوئے دو افراد خلائی جہاز میں پیدا ہونے والی خرابی کے نتیجے میں مستقبل میں پہنچ جاتے ہیں۔ فلم کی ہدایات مورٹن ٹیلڈم نے دی ہیں جبکہ مرکزی کردار جینیفر لارنس اور کرس پریٹ نے نبھایا ہے۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں مائیکل شین، لارنس فشبرگ، شیلبے ٹیلر، کرسٹین براک اور وینس فوسٹر شامل ہیں۔ بارہ کروڑ ڈالر لاگت سے بننے والی فلم ”پیسنجرز“ اکیس دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔