Thursday, April 25, 2024

ہالی وڈ فلم ”ٹائی ٹینک“ کے موسیقار جیمز ہارنر جہاز حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

ہالی وڈ فلم ”ٹائی ٹینک“ کے موسیقار جیمز ہارنر جہاز حادثے میں جان کی بازی ہار گئے
June 23, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ہالی وڈ موسیقار جیمز ہارنر جہاز حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق جیمز ہارنر ہالی وڈ فلم ”ٹائی ٹینک“ کے علاوہ کئی فلموں کی موسیقی بنا چکے ہیں مگر جیمز کو ”مائے ہارٹ گو آن“ گانے نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ جیمز اس گانے پر آسکر ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ 61سالہ جیمز اپنے پرائیویٹ جہاز میں تھے جو سانٹا باربرہ کے قریب حادثے کا شکارہوگیا۔ جیمز کو جہاز اڑانے کا بہت شوق تھا۔ جیمز فلموں میں شاندار موسیقی پر دو آسکر ایوارڈ اور اکیڈمی ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔