Friday, April 26, 2024

ہالی وڈ فلم ”مونا“ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر چھا گئی

ہالی وڈ فلم ”مونا“ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر چھا گئی
November 28, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ ہالی وڈ فلم ”مونا“ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر چھا گئی اور پانچ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر سمیٹ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”مونا“ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے تمام میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ کر باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی ہے۔

ایڈونچر اور فینٹسی فلم ”فنٹاسٹک بیسٹس اینڈ وئیر ٹو فائنڈ دھیم“ مزید چار کروڑ اکاون لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس میں دوسری پوزیشن پر رہی۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”ڈاکٹر اسٹرینج“ مزید ایک کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کمانے کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

ایکشن اور ڈرامہ فلم ”الائیڈ“ ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔  سائنس فکشن فلم ”ارائیول“ اس ہفتے ایک کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس میں پانچویں نمبر پر رہی۔