Thursday, September 19, 2024

ہالی وڈ فلم لٹل بوائے کے ننے ٹریلر نے ننھے فلم بینوں میں ہلچل مچادی

ہالی وڈ فلم لٹل بوائے کے ننے ٹریلر نے ننھے فلم بینوں میں ہلچل مچادی
April 8, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈٰیسک)کامیڈی ڈرامہ اور ایکشن کے امتزاج  سے بھرپورہالی وڈ فلم لٹل بوائے کے نئے ٹریلر نے ننھے فلم بینوں میں ہلچل مچادی۔ بیٹے اور باپ کی محبت سے بھرپور فلم چوبیس اپریل کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی آٹھ برس کے بچے کے گرد گھوم رہی ہے جو دوسری جنگ عظیم  میں پھنسے اپنے  والدکو گھر واپس لانے کیلئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہے۔ لٹل بوائے کے نئے ٹریلر کو ننھے فلم بین بہت پسند کر رہے ہیں۔ ایلی جینڈرو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم لٹل بوائے میں کیون جیمز اور ایملی واٹسن کیساتھ ڈیوڈ ہنری،ٹیڈ لیوائن سمیت دیگر فنکار جوہر دکھائیں گے۔