Friday, April 19, 2024

ہالی وڈ فلم لٹل بوائے اگلے ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی وڈ فلم لٹل بوائے اگلے ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی
March 29, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)دنیا میں کچھ ناممکن نہیں یہ بات ثابت کرنے آرہا ہے ہالی ووڈ کا ننھا ہیرو نئی فلم لٹل بوائے میں ۔ فلم بینوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اچھوتی کہانی پر مبنی یہ فلم اگلے ماہ ریلیز ہوگی۔ فلم کی کہانی ایک سات سالہ بچے کے گرد گھومتی ہےجو اپنے اندر کی طاقت کے بل بوتے پر یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ سب کچھ کر سکتا ہے ۔ فلم میں بچے اور باپ کی بے انتہا محبت کوبھی اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری الے جاندرو مونٹ ورڈے نے دی ہے ،، جبکہ نمایاں ادا کا روں میں بین چیپلن ، کیون جیمز اور مائیکل ریپوراٹ شامل ہیں۔ کامیڈی ، ڈرامہ اور ایکشن کایہ مکسچر فلم چوبیس اپریل کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔