Friday, April 26, 2024

ہالی وڈ فلم ”لائف آن دی لائن“ اٹھارہ نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہالی وڈ فلم ”لائف آن دی لائن“ اٹھارہ نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
November 17, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم ”لائف آن دی لائن“ دو دن بعد سنیما گھروں میں دھوم مچانے کے لیے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ ایکشن فلم ”لائف آن دی لائن“ کی کہانی ایسے افراد کی ہے جن کی زندگی خطرات میں گھری رہتی ہے۔ شہر میں بجلی کا بریک ڈاون ان کے لیے چیلنج بن جاتا ہے۔

ہائی وولٹیج تاروں کی مرمت کے دوران شدید طوفان اور بارش ان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دیتے ہیں لیکن قربانی کے جذبے سے سرشار یہ ٹیم ہمت نہیں ہارتی۔ فلم کی ہدایات ڈیوڈ ہیکل نے دی ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں جان ٹریوولٹا، کیٹ بوس ورتھ، ڈیون سوا، گل بیلوز اور ریان رابنز شامل ہیں۔ فلم اٹھارہ نومبر کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔