Wednesday, May 1, 2024

ہالی وڈ فلم ”فاسٹ اینڈ فیوریئس ایٹ“ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

ہالی وڈ فلم ”فاسٹ اینڈ فیوریئس ایٹ“ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
February 28, 2017

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن سیریز فاسٹ اینڈ فیورئیس کی نئی فلم ”فاسٹ اینڈ فیوریئس ایٹ“ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم چودہ اپریل کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔

ایکشن سے بھرپور”فاسٹ اینڈ فیورئیس ایٹ “ کی کہانی بھی تیزرفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے کرداروں پر مبنی ہے۔ خطروں کے یہ کھلاڑی دشمن کا ہر حربہ ناکام بناتے دکھائی دیتے ہیں۔ ہالی وڈ اسٹار وین ڈیزل اپنے سابق کردار گوڈو مینک ٹوریٹو کے روپ میں ہی جلوہ گر ہوں گے۔ اس بار کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فلم کی ہدایات ایف گیری گرے نے دی ہیں جبکہ نمایا ں اداکاروں میں چارلیزتھرون، مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن اور لوکس بلیک شامل ہیں۔ ماردھاڑ کا تڑکا لیے یہ فلم چودہ اپریل کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔