Friday, May 3, 2024

ہالی وڈ فلم” دی واک“ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ہالی وڈ فلم” دی واک“ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
August 3, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم ”دی واک“ کا ٹریلر ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس نے دھوم مچا رکھی ہے۔ فلم کی کہانی فرانسیسی مہم جو فلپ پیٹٹ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس نے انیس سو چوہتر میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹاورز کا درمیانی فاصلہ ایک رسے پر چل کر طے کیا تھا۔ ایڈونچر اور سسپنس سے بھرپور اس فلم میں خطرناک کھیل کو دلچسپ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ ہدایت کار رابرٹ زیم سک کی اس فلم میں فلپ کا مشکل کردار جوزف گارڈن لیوٹ نبھا رہے ہیں۔ دیگر نمایاں اداکاروں میں بین کنگسلے اور جیمز بیج شامل ہیں۔ فلم بینوں کو یہ شاہکار ہالی وڈ فلم دیکھنے کے لیے دو اکتوبر تک انتظار کرنا ہوگا۔