Friday, April 19, 2024

ہالی وڈ فلم ”دی میگ نیفی شینٹ 7“ نے باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی

ہالی وڈ فلم ”دی میگ نیفی شینٹ 7“ نے باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی
September 26, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) انیس سو ساٹھ کی دہائی کی مشہور ایکشن فلم ”دی میگ نیفی شینٹ سیون“ کے ری میک نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے شائقین کے دل جیت لیے۔ ساڑھے تین کروڑ ڈالر کما کر باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ ایکشن فلم ”دی میگ نیفی شینٹ سیون“ بڑی سکرین پر آتے ہی چھا گئی اور باکس آفس پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”سٹارکس“ بھی شائقین کے دلوں کو بھا گئی اور دو کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس پر دوسری پوزیشن پر رہی۔ بائیو گرافی فلم ”سلی“ اس ہفتے مزید ایک کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر کماکر تیسرے نمبر پر ہے۔ کامیڈی فلم ”بریجٹ جونز بے بی“ مزید پینتالیس لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے جبکہ ایکشن اور ڈرامہ فلم ”سٹوڈن“ مزید اکتالیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس میں پانچویں نمبر پر ہے۔