Sunday, September 8, 2024

ہالی وڈ فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کا لندن میں پریمیئر‘ فلمی ستاروں کی شرکت

ہالی وڈ فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کا لندن میں پریمیئر‘ فلمی ستاروں کی شرکت
July 6, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کا لندن میں رنگا رنگ یورپی پریمیئر ہوا۔ فلمی ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ مداحوں کی بڑی تعداد پریمیئر میں امڈ آئی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کے لندن میں ہونے والے یورپی پریمیئر میں فلم کے مرکزی کرداروں الیگزینڈر سکارس گارڈ، مارگوٹ روبی اور کرسٹوف والٹز نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے تقریب میں موجود تھی۔ مداحوں نے موقع ملتے ہی اپنے من پسند کرداروں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ ہالی وڈ فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی امریکی باکس آفس پر دھوم مچا دی اور باکس آفس میں دوسری پوزیشن پر براجمان رہی۔