Tuesday, May 7, 2024

ہالی وڈ فلم ”دی جنگل بک“ کا امریکی باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی راج برقرار

ہالی وڈ فلم ”دی جنگل بک“ کا امریکی باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی راج برقرار
April 25, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم ”جنگل بک“ کا امریکی باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی راج برقرار ہے۔ مزید چھ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔ ہنٹس مین ونٹر وار دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اینی میٹڈ فلم”دی جنگل بک“ کی ہدایت کاری جان فیریو نے دی ہے۔ فلم میں بھیڑیے ایک لڑکے کو اٹھا کر جنگل میں لے جاتے ہیں۔ اس طرح فلم کے ہیرو موگلی کی پرورش جنگلی جانوروں میں ہوتی ہے۔ ایک دن اسے اچانک ایک شیر کے حملے کے نتیجے میں اپنا گھربار چھوڑنا پڑتا ہے۔ جنگل میں سفر کے دوران اس کو قدم قدم پر نئے نئے خطرات اور ایڈونچرز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر آنےوالی ہالی وڈ فلم ”ہنٹس مین ونٹر وار“ ایک ناول سے ماخوذ ہے جس میں پریوں کی کہانی ہے۔ فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ چارلس تھرون اور ہیمس ورتھ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ چارلی تھرون نے ملکہ جبکہ ہیمس ورتھ نے ایک شکاری کا کردارادا کیا ہے۔ فلم ”باربرشاپ ۔ دی نیکسٹ کٹ“ ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی۔ اینی میٹڈ فلم ”زوٹوپیا“ ساٹھ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر کماکر چوتھے نمبر پر چلی گئی جبکہ دوسرے ہفتے امریکی باکس آفس پر پانچویں نمبر پر آنےوالی ہالی وڈفلم ” دی باس“ نے ساٹھ لاکھ دس ہزار ڈالر کا بزنس کیا۔