Friday, April 26, 2024

  ہالی وڈ فلم بروکن ہارسز10اپریل کو ریلیز ہوگی

  ہالی وڈ فلم بروکن ہارسز10اپریل کو ریلیز ہوگی
March 12, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک) بالی وڈ ڈائر یکٹر  ونود چوپڑا کی ڈائریکشن میں بننے والی ہالی ووڈ کی فلم بروکن ہارسز دس اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ بروکن ہارسز کو ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تو دھوم ہی مچادی ہے ۔ فلم کی کہانی میکسیکو بارڈر کے گینگ وارز کے گرد گھومتی ہے جس میں دو بھائیوں کا کردار نمایاں ہے جنہیں کٹھن حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ونود چوپڑا نے ہالی وڈ میں بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ڈائریکٹ کی ہے جس کے مصنف بھی وہ خود ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں اسپینش حسینہ  ماریہ ول وردے ، امریکی اداکارونسنٹ ڈی آن فیریو اور  اینٹن یلچن  شامل ہیں۔ کرائم اور تجسس سے بھرپور اس فلم کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ  دس اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے بعد ہو جائے گا ۔