Wednesday, April 24, 2024

ہالی وڈ فلم ”برج آف سپائز“ کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ فلم ”برج آف سپائز“ کا ٹریلر جاری
June 28, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک)ہالی وڈ فلم ”برج آف سپائز“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، تھرل سے بھرپور فلم سولہ اکتوبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم ”برج آف سپائز“ کی کہانی ایک امریکی پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جس کا طیارہ انیس سو ساٹھ میں سوویت یونین کی فضائی حدود میں مار گرایا جاتا ہے جس میں پائلٹ فرانسس گیری پاورز بچ تو جاتا ہے لیکن اسے قید خانے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ امریکی سی آئی اے پائلٹ کی رہائی کے سلسلے میں مذاکرات کے لیے ایک قانون دان کو بھرتی کرتی ہے اور اسے یہ مشن سونپ دیا جاتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ٹام ہینکس نے نبھایا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں مارک ریلانس، ایمی ریان، ایلن ایلڈا، آسٹن سٹوول شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری سٹیون سٹیل برگ نے دی ہے۔