Saturday, April 20, 2024

ہالی وڈ فلم ”انٹرسٹیلر“ کو 2015ءمیں ساڑھے چار کروڑ فلم بینوں نے ڈاﺅن کیا

ہالی وڈ فلم ”انٹرسٹیلر“ کو 2015ءمیں ساڑھے چار کروڑ فلم بینوں نے ڈاﺅن کیا
December 30, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ایکشن سائنس فکشن فلم ”انٹرسٹیلر“ ایک اور اعزاز سمیٹنے میں کامیاب ہو گئی۔ دو ہزار پندرہ میں سب سے زیادہ غیرقانونی طریقے سے ڈاون لوڈنگ فلموں میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔ ہالی وڈ فلمیں جہاں سارا سال شائقین کی بڑی تعداد کو سنیما گھروں میں کھینچ لاتی ہیں وہیں ایسے شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جو ان فلموں کو غیرقانونی طور پر ڈاون لوڈ کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلموں کی ایک ایسی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار پندرہ میں غیر قانونی طریقے سے سب سے زیادہ کون سی فلمیں ڈاون لوڈ ہوئیں۔ ان میں ہالی وڈ کی ایکشن سائنس فکشن فلم ”انٹرسٹیلر“ ہے جسے چار کروڑ ساٹھ لاکھ بار ڈاون کیا گیا۔ اس کیٹیگری میں ایکشن ایڈونچر فلم ”فاسٹ اینڈ فیوریس سیون“ کا دوسرا نمبر ہے۔ اس فلم نے سینما گھروں میں تو تہلکہ مچایا ہی تھالیکن ساتھ ہی چار کروڑ چالیس لاکھ بار غیرقانونی طریقے سے ڈاون لوڈ بھی ہوئی۔ اوینجرز ایج آف الٹران کو چار کروڑ دس لاکھ، جراسک ورلڈ تین کروڑ ارسٹھ لاکھ اور میڈمیکس فیوری روڈ کو تین کروڑ چونسٹھ لاکھ بار غیر قانونی ڈاون لوڈ کیا گیا۔