Wednesday, May 22, 2024

ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’ جراسک ورلڈ تھری ڈومینن ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’ جراسک ورلڈ تھری ڈومینن ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری
November 17, 2021 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’ جراسک ورلڈ تھری ڈومینن ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

قدرتی آفت نے جراسک پارک تباہ کردیا، جس کے بعد وہاں موجود تمام ڈائناسار فرار ہوگئے اور دنیا میں تباہی پھیلا دی، ان ڈائناسار کو کیسے قابو کیا گیا، اس کیلئے آپ کو ہالی وڈ کی نئی آنے والی سائنس فکشن فلم جراسک ورلڈ تھری ڈومینن دیکھنا ہوگی۔

کورونا کے باعث تاخیر کا شکار فلم جراسک ورلڈ تھری ڈومینین اگلے سال جون میں ریلیز ہوگی۔