Thursday, April 25, 2024

ہالی وڈ حسینہ انجلینا جولی 40 برس کی ہو گئیں

ہالی وڈ حسینہ انجلینا جولی 40 برس کی ہو گئیں
June 4, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) انجلینا جولی 4جون 1975ءکو لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئرکا آغاز بطور چائلڈ سٹار 1982ءمیں کیا۔ 2001ءمیں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم ”لاراکرافٹ ٹومب رائیڈر“ نے انجلینا جولی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ ٹومب رائیڈر میں انجلینا جولی نے اپنا کردار شاندار انداز میں نبھایا۔ مسٹر اینڈ مسز سمتھ میں ان کے ساتھ ہالی وڈ اداکار براڈ پٹ نے ساتھ نبھایا اور اس فلم میں ان کی فلمی جوڑی کو بیحد پسند کیا گیا۔ ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ آسکر ایوارڈ کے علاوہ کئی فلمی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں جبکہ فلمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔