Sunday, September 8, 2024

ہالی وڈ بائیوگرافی، ڈرامہ اور سپورٹس فلم ”دی پروگرام“ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہالی وڈ بائیوگرافی، ڈرامہ اور سپورٹس فلم ”دی پروگرام“ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا
March 14, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ بائیوگرافی، ڈرامہ اور سپورٹس فلم ” دی پروگرام“ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم اٹھارہ مارچ کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”دی پروگرام“ کی کہانی سائیکلسٹ لانس آرم سٹرانگ کے گرد گھومتی ہے۔ لانس آرم سٹرانگ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ممنوعہ ادویات استعمال کر کے فتوحات تو سمیٹ لیتے ہیں لیکن پھر مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔ ایک آئرش سپورٹس جرنلسٹ ایسے حقائق اکٹھے کر تا ہے جن سے لانس آرم سٹرانگ کا پول کھل جاتا ہے۔ فلم کی ہدایات اسٹیفن فرئیرز نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں بین فوسٹر، کرس اوڈوڈ، جیسی پلیمانس، لی پیس، ڈینس مینو شیٹ، ایڈورڈ ہوگ، ایلینی کیسیڈی اور لارا ڈونیلی شامل ہیں۔