Thursday, April 25, 2024

ہالی وڈ ایکشن، ڈرامہ اور تھرلر فلم ”ڈیپ واٹر ہورائزن“ ریلیز کیلئے تیار

ہالی وڈ ایکشن، ڈرامہ اور تھرلر فلم ”ڈیپ واٹر ہورائزن“ ریلیز کیلئے تیار
September 10, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سمندر میں تیل کی تلاش کے دوران پیش آنے والے حادثے کی کہانی ”ڈیپ واٹر ہورائزن“ ریلیز کیلئے تیار۔ فلم تیس ستمبر کو سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن، ڈرامہ اور تھرلر فلم ”ڈیپ واٹر ہورائزن“ میں سمندر میں تیل کی تلاش کے لیے قائم امریکی کمپنی کے ساتھ حادثے کے دوران پیش آنے والے واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔ اپریل دو ہزار دس میں پیش آنے والے خوفناک حادثے میں اتنا تیل بہا جس کی امریکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ فلم میں مرکزی کردار مارک واہلبرگ نے نبھایا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں کرٹ رسل، کیٹ ہڈسن، جو کریسٹ اور جولیا ہالٹ شامل ہیں۔ پندرہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر ز کی لاگت سے بننے والی فلم ”ڈیپ واٹر ہورائزن“ تیس ستمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔