Friday, May 3, 2024

ہالی وڈ ایکشن ایڈونچر فلم ”مشن امپوسیبل راگ نیشن“ کا باکس آفس پر راج

ہالی وڈ ایکشن ایڈونچر فلم ”مشن امپوسیبل راگ نیشن“ کا باکس آفس پر راج
August 3, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ایکشن ایڈونچر فلم ”مشن امپوسیبل راگ نیشن“ نے امریکی باکس آفس پر قبضہ جما لیا۔ فلم نے پہلے ہفتے پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرکما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ راگ نیشن فلم مشن امپوسیبل سیریز کا پانچواں حصہ ہے جس میں سپر سٹار ٹام کروز اور جیرمی رینر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ ایکشن اور مار دھاڑ سے بھر پور اس فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے تین دنوں میں پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا کاروبار کرکے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ایڈونچر کامیڈی فلم ویکیشن کا باکس آفس پر دوسرا نمبر ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ ہالی وڈ کی ایکشن ایڈونچر اور سائنس فکشن فلم آنٹ مین نے گزشتہ ہفتے اپنی کمائی میں مزید ایک کروڑ چھبیس لاکھ ڈالر کا اضافہ کیا اور اس طرح یہ فلم امریکی باکس آفس پر تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ فلم اب تک مجموعی طور پر تیرہ کروڑ اکیس لاکھ ڈالر بٹور چکی ہے۔