Thursday, April 25, 2024

ہالی وڈ ایڈونچر، فکشن فلم ”دی سپیس بٹوین اس “کا ٹریلر جاری‘ اگست میں ریلیز متوقع

ہالی وڈ ایڈونچر، فکشن فلم ”دی سپیس بٹوین اس “کا ٹریلر جاری‘ اگست میں ریلیز متوقع
May 28, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ایڈونچر اور فکشن فلم ”دی سپیس بٹوین اس“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم اگست میں امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق فلم ”دی سپیس بٹوین اس“ کی کہانی مریخ پر بھیجے گئے پہلے خلائی مشن کے گرد گھومتی ہے۔ سرخ سیارے پر ہی ایک بچہ جنم لیتا ہے جس کا نام گارڈنر رکھا جاتا ہے۔ گارڈنر کی ماں انتقال کر جاتی ہے۔ گارڈنر کو جوں ہی زمین پر آنے کا موقع ملتا ہے اپنے باپ کی تلاش میں لگ جاتا ہے۔ سائنسدانوں کو پتہ چلتا ہے کہ گارڈنر کی جسمانی ساخت زمین سے مطابقت نہیں رکھتی لیکن باپ سے ملنے کی تڑپ گارڈنر کی خلائی ٹیم سے علیحدگی کا باعث بن جاتی ہے۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں برٹ رابرٹ سن، کارلا گگنو، گیری اولڈ مین، ایسا بٹر فیلڈ، جینٹ منٹگمری اور جان پال ہاورڈ شامل ہیں۔ ایڈونچر اور فکشن فلم انیس اگست کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔