Saturday, April 20, 2024

ہالی وڈ اینی میٹڈ کامیڈی فلم ”مینینز“ نے باکس آ فس پر تہلکہ مچا دیا

ہالی وڈ اینی میٹڈ کامیڈی فلم ”مینینز“ نے باکس آ فس پر تہلکہ مچا دیا
July 13, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) مینینز کی شرارتیں امریکیوں کو بھا گئیں، ہالی وڈ کی اینی میٹڈ کامیڈی فلم ”مینینز“ نے پہلے ہفتے گیارہ کروڑ باون لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے باکس آفس پر قبضہ جما لیا۔ کائل بولڈا اور پائرے کوفن کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی مزاح اور شرارتوں سے بھرپور فلم ”مینینز“ اپنی ریلیز کے پہلے تین دنوں میں گیارہ کروڑ باون لاکھ ڈالر کا کاروبار کرکے باکس آفس پر پہلی پوزیشن پر آ گئی اور ساتھ ہی اینی میٹڈ فلموں کی تاریخ میں پہلے ہفتے کاروبار کرنے والی دوسری بڑی فلم بن گئی۔ شریک دی تھرڈ اس کیٹیگری کی کامیاب ترین فلم ہے۔ ایکشن ایڈونچر فلم جراسک ورلڈ نے اس ہفتے ایک کروڑ اکاسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا اور باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ٹھہری۔ فلم نے اب تک مجموعی طور پر انسٹھ کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ تیسرے نمبر پر اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آوٹ رہی جس نے اس ہفتے شائقین سے مزید ایک کروڑ اکہتر لاکھ ڈالر بٹورے۔