Friday, April 19, 2024

ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی‘ آئندہ ماہ ریلیز کی تیاریاں

ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی‘ آئندہ ماہ ریلیز کی تیاریاں
May 25, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) اینی میٹڈ فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ہالی وڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم جون میں امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ سمندر میں رہنے والی ایک نیلے رنگ کی خوبصورت مچھلی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پیاروں سے بچھڑ جاتی ہے۔ سمندر میں ڈوری کو راہ چلتے کچھ دوست مل جاتے ہیں جو ننھی مچھلی کی داستان سن کر دکھی ہو جاتے ہیں۔ سمندر کے باسیوں سے رہا نہیں جاتا اور وہ سب مل کر ڈوری کو اس کے پیاروں سے ملانے کی ٹھان لیتے ہیں۔ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کی ہدایات اینڈریو سٹینٹن اور اینگوس میک لین نے دی ہیں جبکہ اداکار ادریس ایلبا، مائیکل شین، ڈومنک ویسٹ ، ڈیان کیٹن، کیٹلن اولسن، ایلن ڈی جینرس اور البرٹ بروکس نے پس پردہ آوازوں کا جادو جگایا ہے۔ فلم 17جون کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔