Friday, April 26, 2024

ہالی وڈ اداکارہ نیٹلی پورٹ مین کا صیہونی حکومت کی طرف سے ایوراڈ لینے سے انکار

ہالی وڈ اداکارہ نیٹلی پورٹ مین کا صیہونی حکومت کی طرف سے ایوراڈ لینے سے انکار
April 21, 2018
لاس اينجلس (92 نیوز) فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف فلمی ستارے بھی سراپا احتجاج بن گئے ۔ ہالی وڈ اداکارہ نیٹلی پورٹ مین نے صیہونی حکومت کی طرف سے ایوراڈ لینے سے انکار کر دیا ۔ ہالی وڈ اداکارہ نیٹلی پورٹ مین کا تعلق اسرائیل سے ہے جو تین سال کی عمر میں امریکا منتقل ہوگئی تھیں ۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے اداکارہ کی فلاحی خدمات پر انہیں ایوارڈ دیا جانا تھا تاہم پورٹ مین تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے وجہ بتاتے ہوئے کہا فلسطینیوں پر مظالم کی حالیہ لہر پر تشویشناک اور اُن کے اقدار کے منافی ہے۔ اس فیصلے کے بعد چند اسرائیلی سیاست دان  آگ بگولہ ہو گئے اور اداکارہ  کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔