Sunday, September 8, 2024

ہالی وڈ اداکار شان پین نے دنیا کے مطلوب ترین منشیات فروش کو گرفتارکرایا

ہالی وڈ اداکار شان پین نے دنیا کے مطلوب ترین منشیات فروش کو گرفتارکرایا
January 11, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی جریدے ”رولنگ سٹون“ نے شہرت یافتہ ہالی وڈ سٹار شان پین کی بدنام زمانہ منشیات سمگلر الشاپو گزمین سے مصافحہ کرتے ہوئے تصویر جاری کر دی ہے اور اسی تصویر کی بدولت ہی میکسیکن حکام الشاپو تک پہنچ پائے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی ود سٹار شان پین کی شاپو کے ساتھ خفیہ ملاقات پچھلے سال اکتوبر میں جنگل کے ایک خفیہ ٹھکانے پر ہوئی لیکن میکسیکو سمیت دنیا بھر کے عوام اس بات پر حیران ہیں کہ ملاقات میکسیکن اداکارہ کیٹ ڈیل کیسٹیلو نے کرائی لیکن یہ ملاقات شاپو کو مہنگی پڑ گئی اور شواہد ملنے کے بعد میکسیکن حکام نے اس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا اور آخر کار اسے پکڑ لیا۔ میکسیکو حکومت ایک طرف تو الشاپو کو امریکا کے حوالے کرنا چاہتی ہے تو دوسری طرف کیسٹیلو اور شان پین سے بھی تحقیقات کرنا چاہتی ہے۔ شان پین کا کہنا ہے کہ شاپو سے ملوانے اس کا بیٹا لے کر گیا تھا جبکہ راستے میں فوجیوں نے اسے دیکھ کر ہاتھ ہلائے اور خوشی کا اظہار کیا۔ متےھا شاپو کو اب اسی جیل میں بھیجا گیا ہے جہاں سے وہ فرار ہوا تھا۔ شان پین نے ”رولنگ سٹون“ کو بتایا کہ جب وہ شاپو سے ملنے گیا تو اسے یقین تھا کہ امریکی اور میکسیکن حکام اس کی نقل و حرکت مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ میکسیکو کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے کہا ہے حکومت شاپو کی شان پین سے ملاقات سے آگاہ تھی۔