Friday, April 19, 2024

ہالی ووڈکی نئی فلم ” دی فیٹ آف دی فیورئیس “ کانیا سنسنی خیزٹریلرجاری

ہالی ووڈکی نئی فلم ” دی فیٹ آف دی فیورئیس “ کانیا سنسنی خیزٹریلرجاری
March 10, 2017
  لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن ہیرو وین ڈیزل کے مداح ہو جائیں تیار ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن سیریز فاسٹ اینڈ فیورئیس کی نئی فلم ” دی فیٹ آف دی فیورئیس “ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے تھرل سے بھرپور فلم چودہ اپریل کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلا تکےمطابق ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ” دی فیٹ آف دی فیورئیس “ کی کہانی بھی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے کرداروں پر مبنی ہے ایک پراسرار شخصیت کی مالک خاتون فلم کے مرکزی کردار ڈوم کو جرائم کی دنیا میں دھکیلنے کا منصوبہ بناتی ہے  اور ڈوم کے دیگر ساتھیوں کو ان کی ٹیم میں شامل ہو کر دھوکا دیتی ہے لیکن فیورئیس ٹیم کی اس بار کڑی آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے اس کے باوجود خطروں کے یہ کھلاڑی دشمن کا ہر حربہ ناکام بناتے دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کی ہدایات ایف گیری گرے نے دی ہیں جبکہ نمایا ں اداکاروں میں وین ڈیزل ،چارلیزتھرون، مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن، اسکاٹ ایسٹ ووڈ اورکرٹ رسل شامل ہیں مار دھاڑ کا تڑکا لیے یہ فلم چودہ اپریل کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔