Friday, April 19, 2024

ہالی ووڈفلم” گارڈینز آف دی گلیکسی والیم ٹو“ کی نئی جھلکیاں جاری

ہالی ووڈفلم” گارڈینز آف دی گلیکسی والیم ٹو“ کی نئی جھلکیاں جاری
March 3, 2017
لاس اینجلس (ویب ڈیسک)سائنس فکشن فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم” گارڈینز آف دی گلیکسی والیم ٹو“ کی نئی جھلکیاں جار ی کر دی گئیں سپر ہیروز کے کارناموں پر مبنی فلم پانچ مئی کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم گارڈینز آف گلیکسی کے نئے سیکوئل” گارڈینز آف دی گلیکسی والیم ٹو“ کی کہانی سپرہیروز کے گرد گھومتی ہے یہ سپر ہیروز اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں اور زمین پر حملہ آور ہونے والی خوفناک بلاؤں کے وار ناکام بنا دیتے ہیں۔ فلم کی ہدایات جیمز گن نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں کرس سلیوان، کرس پریٹ، سلویسٹر اسٹالون، زوئے سیلنڈا، وین ڈیزل اور کیرن گیلن شامل ہیں خوفناک مناظر اور ایکشن سے بھرپور فلم پانچ مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنےگی ۔