Friday, April 26, 2024

ہالی ووڈفلم ٹومارولینڈ کی سوشل میڈیا پر دھوم

ہالی ووڈفلم ٹومارولینڈ کی سوشل میڈیا پر دھوم
March 30, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈٰیسک)ہالی ووڈ فلم  ٹومارولینڈ کے  ٹریلر نے سوشل میڈیا پر  دھوم مچادی ،فلم رواں برس بائیس مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔ ہالی ووڈ فلم ٹومارولینڈ کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کے رازوں سے پردہ ہٹانے کی دھن میں ایک مشن پر روانہ ہوجاتا ہے،اور پھر  خطروں سے بھرا کھیل شروع ہوتا ہے۔ ایڈوانچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’ٹومارولینڈ‘‘کا شائقین بےچینی سے انتطار کر رہے ہیں ۔ فلم کے ہدایت کار برایڈ برڈ جبکہ کاسٹ میں جورج کولونی ،ہگ لوری اور اداکارہ برایٹ روبرٹسن اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ خطروں سے بھرپور مناظر لیے’’ٹومارولینڈ‘‘ بائیس مئی کو سینما گھروں میں پیش کردی جائے گی۔