Tuesday, April 23, 2024

ہالی ووڈفلم بی یونڈداریچ رواں ماہ سینماگھروں کی زینت بنےگی

ہالی ووڈفلم بی یونڈداریچ رواں ماہ سینماگھروں کی زینت بنےگی
April 15, 2015
لاس اینجلس(92نیوز)ہالی ووڈ فلم  نگری کے سپر اسٹار مائیکل ڈگلس اپنی نئی فلم میں انسانوں کا شکار کرتے نظر آئینگے۔ فلم "بی یونڈ دا ریچ "رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار مائیکل ڈگلس نے تھرل اور سسپنس سے بھرپور فلم بی یونڈ دا ریچ میں انسانوں کا شکار کرنے کی ٹھان لی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے مائیکل ڈگلس صحرا میں اپنے گائیڈ کے ساتھ زندگی اور موت کا کھیل کھیلتے دکھائی دیں گے۔ فلم کی  کاسٹ میں جیریمی اِروِن،مارٹن پامر اورڈیوڈ گاروَر شامل ہیں جبکہ فلم انتیس اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ماہرین کا کہناہے کہ فلم میں مائیکل ڈگلس کا کردار ان کے لئے ایک چیلنج ثابت ہوگا جس کو دیکھنے کے لئے شائقین بے قرار دکھائی دے رہے ہیں۔