Friday, March 29, 2024

ہالی ووڈ ہیرو اور سابق ریسلر ڈیوائن جانسن سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بن گئے

ہالی ووڈ ہیرو اور سابق ریسلر ڈیوائن جانسن سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بن گئے
August 22, 2019
  (92 نیوز) ہالی ووڈ ہیرو اور سابق ریسلر ڈیوائن جانسن سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بن گئے۔ ایک سال کے دوران فلموں، ڈراموں اور مختلف کاروبار میں سرمایہ کاری سے 89.4 ملین ڈالر کمائے۔ عالمی شہرت یافتہ فنانشل میگزین فوربز نے جون 2018 سے جون 2019 کے دوران سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی لسٹ جاری کی ہے جس میں امریکی اداکار اور سابق ریسلر ڈیوائن جانسن دی راک 89.4 ملین ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آئے۔ ڈیوائن جانسن ڈراموں میں کام کرنے کا فی قسط سات لاکھ ڈالر تک معاوضہ وصول کرتے ہیں، انکے کئی قسم کے کاروبار میں شئیرز بھی ہیں۔ وہ فلموں کی گراس انکم سے بھی اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔ فوربز لسٹ کے مطابق کرس ہیمز ورتھ 76.4 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ دوسرے اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر 66 ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہیں۔