Friday, May 3, 2024

ہالی ووڈ ہارر کامیڈی فلم ‘‘کرامپس’’ کا نیا ٹریلر جاری، چار دسمبر کو امریکی سنیما گھروں کا رخ کرے گی

ہالی ووڈ ہارر کامیڈی فلم ‘‘کرامپس’’ کا نیا ٹریلر جاری، چار دسمبر کو امریکی سنیما گھروں کا رخ کرے گی
November 28, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ ہارر کامیڈی فلم ‘‘کرامپس’’ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم چار دسمبر کو سنیما گھروں دھوم مچانے کے لیے آ رہی ہے۔ ہالی ووڈ ہارر فلم ‘‘کرامپس’’ کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو کرسمس پر شیطانی طاقتوں کے شکنجے میں آ جاتا ہے۔ کرسمس پر یہ خاندان خوشی کے بجائے شدید خوف میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ کرسمس پر شدید برفباری کی وجہ سے یہ خاندان آسیب زدہ گھر میں محصور ہو کر رہ جاتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار ایڈم اسکاٹ، ٹونی کولوٹی، ڈیوڈ کوشنر، ایلی سن ٹالمین، ایم جے انتھونی، کرسٹا سٹیڈلر، مارک ایٹکن اور آئیوی جارج شامل ہیں۔ فلم اگلے ماہ امریکی سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔