Sunday, September 8, 2024

ہالی ووڈ ہارر فلم ”اِٹ“ امریکی باکس آفس کی نئی حکمران بن گئی

ہالی ووڈ ہارر فلم ”اِٹ“ امریکی باکس آفس کی نئی حکمران بن گئی
September 11, 2017

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ ہارر فلم ”اِٹ“ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے دھوم مچا دی۔ دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم نے میگا بجٹ فلموں پر خوف طاری کردیا۔ ہارر فلم باکس آفس کی نئی حکمران بن گئی۔

ہالی ووڈ ہارر فلم ”اِٹ “ نے شائقین کے دلوں میں گھر کر لیا۔ ریلیز کے پہلے ہفتے گیارہ کروڑ بہتر لاکھ ڈالرز سمیٹ کر امریکی باکس آفس میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ ہالی ووڈ نئی کامیڈی فلم ”ہوم اگین“ نوے لاکھ ڈالرز سمیٹ کر دوسرے نمبر پر رہی۔

ایکشن اور کامیڈی فلم ” دی ہٹ مینز باڈی گارڈ “ مزید انچاس لاکھ ڈالرز کمانے کے بعد باکس آفس میں تیسری پوزیشن پر ہے۔ ہارر اور تھرلر فلم ”اینا بیلے کری ایشن“ مزید چالیس لاکھ ڈالرز بزنس کر کے چوتھے نمبر پر ہے۔

ہالی ووڈ کرائم، ڈرامہ اور مسٹری فلم ”ونڈ ریور“ اس ہفتے مزید بتیس لاکھ ڈالرز کما کر باکس آفس میں پانچویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔