Thursday, April 18, 2024

ہالی ووڈ کے معروف فلمساز جیری وائن ٹرائب کا ستتر برس کی عمر انتقال، ایلویس پریسلے اور فرینک سنتارا کے ٹوور پروموٹر بھی رہے

ہالی ووڈ کے معروف فلمساز جیری وائن ٹرائب کا ستتر برس کی عمر انتقال، ایلویس پریسلے اور فرینک سنتارا کے ٹوور پروموٹر بھی رہے
July 7, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) ہالی وود کے معروف فلمساز جیری وائن ٹرائب ستتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ فلمسازی میں آنے سے پہلے ایلوس پریسلے اور فرینک سنتارا کے ٹوور پروموٹر کے طور پر کام کیا کرتے تھے۔ ان کا انتقال پیر کے دن کیلیفورنیا کے علاقے پام سپرنگز میں ہوا۔ وہ دی کراٹے کڈ، نیش ویلی اور اوشن الیون جیسی شہرہ آفاق فلموں کے پروڈیوسر تھے۔ انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز موسیقی کے شعبے سے کیا۔ وہ نیل ڈائمنڈ اور ڈولی پارٹن کے مینجر بھی رہے اور فلم پروڈکشن کے شعبے میں آنے کے بعد انہوں نے مختصر عرصے کیلئے یونائٹڈ آرٹسٹس کو چلایا پھر اپنی پروڈکشن کمپنی وائنٹرائب اینٹرٹینمنٹ گروپ شروع کی جس میں ناکامی کے بعد وارنر برادرز کے پروڈکشن ہاؤس میں چلے گئے۔ انہوں نے انیس سو چونسٹھ میں گلوکارہ جین مورگن سے شادی کی لیکن پچھلے بیس سال سے اپنی گرل فرینڈ سوسن ایکنز کے ساتھ مقیم تھے، ان کے چار بچے ہیں۔