Sunday, September 8, 2024

ہالی ووڈ کی ڈرامہ فلم” یوتھ“ کا نیا ٹریلر جاری، فلم چار دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائیگی

ہالی ووڈ کی ڈرامہ فلم” یوتھ“ کا نیا ٹریلر جاری، فلم چار دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائیگی
August 29, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ڈرامہ فلم ‘‘یوتھ’’ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم چار دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم یوتھ کی کہانی دو ایسے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔ مک ایک فلم ڈائریکٹر ہوتا ہے جبکہ فریڈ ایک موسیقار ہے۔ دونوں دوست چھٹیاں گزارنے ایک ساتھ جاتے ،،،، اور ایک ہوٹل میں قیام کے دوران اپنی آخری اور اہم فلم کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار مائیکل کین، ہاروے کیٹل نے نبھائے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں ریچل ویسز، پاؤل ڈینو، جین فونڈا، مارک کوزلیک اور رابرٹ سیتھلر شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری پاؤلو سورنٹینو نے دی ہے۔