Wednesday, April 24, 2024

ہالی ووڈ کی ایکشن فلم ’’ دی تھری ففٹی فائیو ‘‘ کا ایک اور ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی ایکشن فلم ’’ دی تھری ففٹی فائیو ‘‘ کا ایک اور ٹریلر جاری
October 9, 2021 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ کی ایکشن فلم ’’ دی تھری ففٹی فائیو ‘‘ کا ایک اور ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کے ڈائریکٹر سائمن کینبرگ ہیں، اس مووی کے تمام خواتین کردار جاسوسی پر معمور ہیں۔ دنیا کو تباہ کرنے والے ہتھیار کے خلاف پانچ خواتین متحد ہو گئیں۔

فلم میں جیسکا چیستین، لوپیٹا نیونگ'و، پینیلوپ کروز، ڈیان کروگر، فین بِگ بنگ، سیبسٹین اسٹین اور ایگر رامریز اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ماردھاڑ سے بھرپور فلم سات جنوری 2022 کو ریلیز ہو گی۔