Thursday, April 25, 2024

ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’ ایمبولنس ‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’ ایمبولنس ‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری
December 12, 2021 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’ ایمبولنس ‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا۔

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو اپنے گود لیے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کے طبی بلوں کو پورا کرنے کے لیے لاس اینجلس کے ایک بینک سے 32 ملین ڈالر چوری کا منصوبہ بناتے ہیں۔ مایوس چور ایک ایمبولینس کو ہائی جیک کر لیتے ہیں جس میں ایک شدید زخمی پولیس اہلکار اور ایک ای ایم ٹی کارکن سوار ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جیک گیلن ہال، ایزا گونزالیز، یحییٰ عبدالمتین، کیر او ڈونل، گیریٹ ڈلاہنٹ، ڈیون لانگ، وکٹر گوجج، کولن ووڈیل، اڈولفو لاریو مارٹنیز، ویلے، اولیویا اسٹمبولیاہ، موسیس انگرام و دیگر شامل ہیں۔

ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کو مائیکل بے نے ڈائریکٹ کیا ہے، جو آئندہ سال فروری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔