Friday, April 19, 2024

ہالی ووڈ کی ایکشن اور مزاح سے بھرپور فلم امریکن الٹرا کا تیسرا ٹریلر ریلیز

ہالی ووڈ کی ایکشن اور مزاح سے بھرپور فلم امریکن الٹرا کا تیسرا ٹریلر ریلیز
August 1, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈکی ایکشن اورمزاح سے بھرپورفلم امریکن الٹراکاتیسراٹریلرریلیز۔ تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈکی ایکشن اورمزاح سے بھرپورفلم امریکن الٹراکاتیسراٹریلر جاری کردیاگیاہے،فلم اکیس اگست  کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔ فلم امریکن الٹرا کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو نشے کی لت  میں  پڑ جاتا ہےلیکن اصل میں وہ خفیہ ایجنٹ ہوتا ہےجسے قتل کرنے کا منصوبہ بنا یا جاتا ہے تاہم وہ قتل کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا خوب مقابلہ کرتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار کرسٹن سٹیورٹ نبھا رہے ہیں دیگر اداکاروں میں جیسی ایزن برگ، کونی برٹن، والٹن گوگنز، ٹوفر گریس، ٹونی ہیل اور مائیکل پاپا جون شامل ہیں ۔ فلم کے ہدایت کار نیما نوریزید ہیں فلم امیریکن الٹرا اکیس اگست کو امریکی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی ۔