Thursday, April 18, 2024

 ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ کامیڈی فلم ”دی وائلڈ لائف “ ریلیز کے لیے تیار

 ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ کامیڈی فلم ”دی وائلڈ لائف “ ریلیز کے لیے تیار
September 2, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک )ٌایڈونچر فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری اینی میٹڈ کامیڈی فلم ”دی وائلڈ لائف “ ریلیز کے لیے تیار ہے  اور یہ نو ستمبر کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ فلم ”دی وائلڈ لائف “ کی کہانی ایک خوبصورت جزیرے کے گرد گھومتی ہے جزیرے پر ٹیوزڈے نامی طوطا اپنے ساتھی جانوروں کے ساتھ رہتا ہے مہم جو رابن سن کروسو کا جہاز سمندری طوفان کی زد میں آکر اسے جزیرے پر پہنچا دیتا ہے۔ ٹیوز ڈے اور اس کے ساتھی ایک انسان کی جزیرے پر موجودگی سے پریشان ہو جاتے ہیں لیکن جلد ہی سب دوست بن جاتے ہیں ہنگامہ اس وقت برپا ہوتا ہے جب دو بلیاں جزیرے پر حکمرانی کا خواب دیکھتی ہیں لیکن ان بلیوں کو منہ کی کھانا پڑتی ہے۔ فلم کی ہدایات ونسنٹ کیٹی لوٹ اور بین سٹیسن نے دی ہیں جبکہ اداکار میتھیاس شیواز گوفر، کایا یانر، ایلکا بیسن، ایلن ٹیزل، برٹ فرینزکے، ٹوبیاس للی، گیرالڈ شالے اور جان مکینو نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے۔