Thursday, April 25, 2024

ہالی ووڈ کی 3 نئی فلمیں آج سنیما گھروں کی زینت بنیں گی

ہالی ووڈ کی 3 نئی فلمیں آج سنیما گھروں کی زینت بنیں گی
March 21, 2015
امریکہ (ویب ڈیسک) امریکا میں آٓج سے تین ہالی ووڈ فلمیں سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہیں تاہم ہفتے کے اختتام پر باکس آفس پر’’انسرجنٹ‘‘ ہی کا راج برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ڈائیورجنٹ سیریز کی ماردھاڑ سے بھرپور فلم انسرجنٹ آسکرایوارڈ یافتہ اداکار شان پن کی فلم دی گن مین اور مذہب پربننے والی فلم ڈو یو بیلیوو آج سے سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔ لیکن اس بات کا واثق امکان ہے کہ انسرجنٹ ہی سب سے زیادہ بزنس کرے گی جبکہ دی گن مین سات اعشاریہ پانچ ملین ڈالر تک کما لے گی۔ ہے کہ ڈویو بیلیوو چھ اعشاریہ پانچ ملین ڈالرکابزنس کرے گی۔ گزشتہ ہفتے باکس آفس پرراج کرنے والی فلم سنڈریلا رواں ہفتے کے اختتام پر دنیا بھر میں مزید سنتیس اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کما سکتی ہے اور رن آل نائٹ بھی مزید چھ اعشاریہ تین ملین ڈالر کما لے گی۔