Friday, April 26, 2024

ہالی ووڈ  کامیڈی فلم ڈوپ کا  نیا  ٹریلر جاری

ہالی ووڈ  کامیڈی فلم ڈوپ کا  نیا  ٹریلر جاری
April 19, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)کامیڈی فلموں کے  شائقین  کے لیے اچھی خبر ہے کہ مزاح سے بھرپور ہالی وڈ فلم ڈوپ کا  نیا  ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ہپ ہاپ جنریشن کے گرد گھومتی  ہے جن کی مختلف حرکتوں اور جملہ  بازیوں سے مزاح  پیدا ہوتا  ہے۔ فلم کے مصنف و ہدایت کار رک  فامائےوا ہیں  جبکہ  شیمک مور اس فلم میں مزاح سے بھرپور جملوں اور اچھوتی حرکتوں سے قہقہے بکھیرتے نظر آئیں گے، دیگر نمایاں اداکاروں میں زوئے کراوٹز، کیتھ  سٹین فیلڈ اور فاریسٹ  وایٹکر ہیں ۔ ہنسی سے لوٹ پوٹ کرنے  کے لیے یہ  فلم   اسی سال انیس جون کو سینما گھروں کا رخ کرے گی ۔