Friday, April 19, 2024

ہالی ووڈ کامیڈی فلم ٹیڈ ٹو کا نیا ٹریلر جاری، شرارتوں اور مزاح سے بھرپور فلم چھبیس جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی ووڈ کامیڈی فلم ٹیڈ ٹو کا نیا ٹریلر جاری، شرارتوں اور مزاح سے بھرپور فلم چھبیس جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
June 4, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کا بھالو ایک بار پھر شائقین کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے آ رہا ہے۔ کامیڈی فلم ٹیڈ ٹو کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ شرارتوں سے بھرپور فلم ٹیڈ ٹو دو ہزار دس میں بننے والی فلم کا سیکوئل ہے جس میں ٹیڈ نامی ایک بھالو عام انسانوں کی طرح زندگی گزار رہا ہوتا ہے اور خود کو زندہ انسان ثابت کرنے کے لیے عدالت کی مدد لیتا ہے۔ کہانی جیسے جیسے آگے بڑھتی ہے قہقہوں کا طوفان بھی زور پکڑتا جاتا ہے۔ فلم میں مارک واہلبرگ، سیتھ میک فرلان، آمینڈا سی فرائیڈ، مورگن فری مین اور جیسیکا بارتھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ سیتھ میک فرلان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ٹیڈ ٹو رواں ماہ چھبیس تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔