Sunday, September 8, 2024

ہالی ووڈ کامیڈی فلم ‘‘دی انٹرن’’ پچیس ستمبر سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی، نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کامیڈی فلم ‘‘دی انٹرن’’ پچیس ستمبر سے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی، نیا ٹریلر جاری
August 5, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی کامیڈی فلم دی انٹرن کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم پچیس ستمبر سے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لیے سنیما گھروں میں پیش کی جائیگی۔ ہنسی اور مزاح سے بھرپور اس فلم میں آسکرایوارڈ یافتہ دو فنکار ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اداکار رابرٹ ڈی نیرو اور اداکارہ اینا ہیتھ وے اپنی احمقانہ حرکتوں سے شائقین کا دل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ فلم میں رابرٹ ڈی نیرو ایک ایسے سینیئر سٹیزن کا کردار نبھا رہے ہیں جو ایک نامور کمپنی میں بحیثیت انٹرنی جوائن کرتے ہیں۔ عمررسیدہ انٹرنی اپنی حرکتوں اور چٹکلوں سے پورے دفتر میں قہقہے بکھیرتے نظر آئیں گے۔ فلم ‘‘دی انٹرن’’ پچیس ستمبر کو سینما گھروں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔