Saturday, May 18, 2024

ہالی ووڈ کامیڈی فلم  ایبسلیوٹلی  اینی تھنگ کا ٹریلر ریلیز

ہالی ووڈ کامیڈی فلم  ایبسلیوٹلی  اینی تھنگ کا ٹریلر ریلیز
May 6, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈٰیسک)کامیڈی فلموں کے شائقین کے  لئے  اچھی خبر ہے کہ قہقہوں سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن،،ایبسلیوٹلی  اینی تھنگ  ،، کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ،،فلم  بارہ اگست  کو  سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق فلم ایک تخیلاتی کہانی پر مشتمل ہے جس میں ایک  ایسے شخص کو دکھایا گیا ہے جس کے منہ سے نکلنے والی ہر خواہش پلک جھپکنے میں پوری ہوجاتی ہے ،تاہم اسکی عجیب فرمائشیں کہانی میں مزاح پیدا کرتی ہیں۔ فلم کے ہدایت  کار  ٹیری جانز ہیں جب کہ نمایاں اداکاروں میں  کیٹ بیکن سیل  ، رابن ولیمز ، سیمن پیگ  شامل ہیں۔ مزاح اور فینٹسی  کے اس شاہکار کو دیکھنے کے لیے  فلم بینوں کو  اگست کے مہینے کا انتظار کرنا ہوگا۔