Sunday, September 8, 2024

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ،دی ریوننٹ ،نے گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ،دی ریوننٹ ،نے گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا
January 11, 2016
  لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ”دی ریوننٹ“ نے گولڈن گلوب ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ لوٹ لیا بہترین فلم اور اداکار کا ایوارڈ ”دی ریوننٹ“ کے نام رہا۔ تفصیلات کےمطابق لاس اینجلس میں ہونے والی گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں ہالی ووڈ اسٹارز کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا گیا ہالی ووڈ حسیناؤں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اورمداحوں سے داد سمیٹی گولڈن گلوب ایوارڈ ز کے لیے بہترین فلم کا قرعہ ”دی ریوننٹ“ کے نام نکلا جبکہ  اسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے لیونارڈو ڈی کیپریو بہترین اداکار کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ کے حق دار قرار پائے۔ اداکارہ جینیفر لارنس کو کامیڈی فلم ”جوائے“ پر بہترین اداکارہ کا گولڈن گلوب ایوارڈ دیا گیا ہالی ووڈ فلم ”دی مارشین“ بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ لے اڑی،،،فلم ”ایمپائر“ پراداکارہ تراجی پی ہینسن کو بہترین ڈراما فلم کی اداکارہ کا ایوارڈ ملا،ہنگری کی فلم سن آف سول کو غیر ملکی زبان میں بننے والی بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔