Wednesday, April 24, 2024

ہالی ووڈ میں شوٹنگ اور ریکارڈنگ کا کام شروع کر دیاگیا

ہالی ووڈ میں شوٹنگ اور ریکارڈنگ کا کام شروع کر دیاگیا
July 14, 2020

لاس اینجلس ( 92 نیوز) امریکا میں کورونا کا زور ٹوٹنے کے بعد جہاں معمولات زندگی بحالی کی طرف گامزن ہیں ،وہیں ہالی ووڈ  فلم کمیونٹی اور شوبزسے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بھی شوٹنگ اور ریکارڈنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ریاست کیلی فورنیا کی جناب سے ہالی ووڈ اور شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے شوٹنگ اور ریکارڈنگ کی اجازت دی جا چکی ہے۔

ہالی ووڈ  کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لئے ایک نیا تجربہ ہے کیونکہ انہیں ماسک بھی پہننا ہے اور چھ فٹ کا فاصلہ بھی برقرار رکھنا ہے۔ ان سب سے کام تو متاثر ہو گا مگر ان سب احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔

ہالی ووڈ فلم ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیفٹی مونیٹرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو حالات کا معائنہ کریں گے اور صورت حال خطرناک ہونے کی صورت میں یہ شوٹنگ رکوانے کے احکامات بھی دے سکیں گے۔