Monday, September 16, 2024

ہالی ووڈ فلم کنگز مین ٹودی گولڈسرکل کا ٹریلرریلیز کر دیا گیا

ہالی ووڈ فلم کنگز مین ٹودی گولڈسرکل کا ٹریلرریلیز کر دیا گیا
April 25, 2017
لاس اینجلس (ویب ڈیسک)ہالی ووڈ فلم کنگز مین ٹودی گولڈ سرکل کا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  میتھیوز ووگن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کنگزمین ٹو دی گولڈن سرکل امریکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کی کہانی ہے جو اپنے ہیڈ کوارٹرز کی تباہی کے بعد دنیا کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دو خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار متحد ہو کر مشترکہ دشمن سے مقابلے کے لئے میدان میں ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنی فلم کنگزمین ٹو دی گولڈن سرکل 22 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔