Friday, April 26, 2024

ہالی ووڈ فلم پاؤل بلارٹ مال کوپ کا سیکوئل17اپریل کو ریلیز کیلئےتیار

ہالی ووڈ فلم پاؤل بلارٹ مال کوپ کا سیکوئل17اپریل کو ریلیز کیلئےتیار
March 25, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار کیون جیمز کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ کیون جیمز کی فلم پاؤل بلارٹ مال کوپ کا سیکوئیل سترہ اپریل کو سینماگھروں میں نمائش کے لئے پیش ہونے جارہا ہے۔ فلم پاؤل بلارٹ مال کوپ ٹو میں گزشتہ پارٹ کی طرح کیون جیمز شاپنگ مال کے سکیورٹی افسر کے طور پر نظر آرہے ہیں۔ جو چھ سال کی کڑی ڈیوٹی کے بعد چھٹیاں منانے جارہے ہیں۔ لیکن شاید پاؤل کی قسمت میں اب بھی آرام نہیں ان کا سامنا ایک بار پھر قانون توڑنے والوں سے ہوجا تا ہے۔ مزاح اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی دیگر کاسٹ میں رینی روندری گوئیز،نیل مِک ڈونف اور ڈیوڈ ہینری شامل ہیں۔