Wednesday, April 24, 2024

ہالی ووڈ فلم میگی 22اپریل کو ٹرائی بیکا فلم فیسٹیول میں پیش ہوگی

ہالی ووڈ فلم میگی 22اپریل کو ٹرائی بیکا فلم فیسٹیول میں پیش ہوگی
March 27, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی وڈ فلم میگی 22 اپریل کو ٹرائی بیکا فلم فیسٹیول میں پیش ہوگی، فلم ہارر ، ڈرامہ  اور تھرلر کا حسین امتزاج ہے۔ آرنلڈشیوارزینگرفلم میگی میں ایک ادھیڑ عمر باپ کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔ فلم کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پرآرنلڈ کے پرستاروں میں دھوم مچا رکھی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے  جو  پہلے ایک عجیب بیماری کا شکار ہوتی ہے اور بعد میں آسیب زدہ ہوجاتی ہے ، تاہم اس دوران اس کا باپ اپنی بیٹی  کی مشکلات میں اس کا بھرپورساتھ دیتا  ہے۔ فلم کے ہدایت کار ہینری ہیبسن ہیں،جبکہ کہانی جان سکاٹ کی ہے۔ اداکاروں میں آرنلڈ شیوارزینگر کے علاوہ  ایبی گیل بریسلن ،جاولی رچرڈ سن اور دیگر شامل ہیں۔