Friday, March 29, 2024

ہالی ووڈ فلم ،،لائف ،، ریلیز کیلئے تیار ، 24 مارچ کو بڑی سکرین پر سجے گی

ہالی ووڈ فلم ،،لائف ،، ریلیز کیلئے تیار ، 24 مارچ کو بڑی سکرین پر سجے گی
March 19, 2017
لاس اینجلس (ویب ڈیسک)اب سینما گھروں میں بیٹھ کرمریخ کی سیر ہو گی سرخ سیارے پر بننے والی ہارر اور تھرلر ہالی ووڈ فلم ”لائف“ ریلیز کے لیے تیار چوبیس مارچ کو بڑی اسکرین پر سجے گی۔ تفصیلات کےمطابق سنسنی اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ”لائف“ کی کہانی سرخ سیارے پر انسانی زندگی کے آثار پر مبنی ہے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا چھ رکنی عملہ مریخ پر زندگی کے آثار کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے مشاہدے کے بعد چونکا دینے والے انکشافات ان کے ہوش اڑا دیتے ہیں۔  فلم کی ہدایات ڈینیئل ایسپینوسا نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ریان رینالڈز، جیک گیلن ہال، ربیکا فرگوسن اور ایریون بیکارے شامل ہیں فلم پانچ روز بعد امریکی سینماگھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔