Friday, April 26, 2024

ہالی ووڈ فلم فنٹاسٹک فور کا نیا مکمل ٹریلر جاری، ایکشن ایڈونچر فلم سات اگست کو نمائش کیلئے پیش ہو گی

ہالی ووڈ فلم فنٹاسٹک فور کا نیا مکمل ٹریلر جاری، ایکشن ایڈونچر فلم سات اگست کو نمائش کیلئے پیش ہو گی
July 15, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن، ایڈونچر، سائنس فکشن فلم فنٹاسٹک فور کا نیا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم سات اگست سے سنیما گھروں میں سجے گی۔ جوش ٹرانک کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم فنٹاسٹک فور سیریز کا تیسرا حصہ ہے اور فنٹاسٹک فور مارول کامک بک کے ناول سے ماخوز کیا گیا ہے۔ خطرات اور مار دھاڑ سے بھرپور اس فلم میں چار افراد پرمشتمل گروپ دوسرے سیارے کے دشمنوں سے دنیا کو تباہی سے بچاتے نظرآئیں گے۔ کیٹ مارا، مائلز ٹیلر اور مائیکل بی جورڈن فلم میں نمایاں کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر اداکاروں میں ٹوبے کیبل، جیمی بیل اور ٹم نیلسن شامل ہیں۔ فلم رواں سال سات اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔