Thursday, May 2, 2024

ہالی ووڈ فلم سیکرٹ ان دیئر آئیز کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری، کرائم تھرلر فلم تئیس اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی ووڈ فلم سیکرٹ ان دیئر آئیز کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری، کرائم تھرلر فلم تئیس اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی
July 1, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی کرائم تھرلر فلم سیکرٹ ان دیئر آئیز کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم تئیس اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ بیلی رے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی امریکی خفیہ ایجنسی کے تفتیش کاروں کی ایک ٹیم سے متعلق ہے جس میں ان کو اچانک پتہ چلتا ہے کہ ان کی نوعمر بیٹیوں میں سے کسی ایک کو بڑی بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے۔ مسلسل تیرہ سال تفتیش  کے بعد وہ  قاتل کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار چیویٹل یافور نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں نکول کڈمین، جولیا رابرٹ، مائیکل کیلے، جوئی کول ودیگر شامل ہیں۔ سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال تئیس اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔